ایران شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط اورمؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے
ہندوستانی ماہر:
نیوزنور12جون/ہندوستان کی ایک معروف سیاسی مبصر نے کہا ہے کہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم میں دو روزہ اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ اس تنظیم کو مزید مضبوط اورمؤثر بنانے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ڈاکٹر گیتا کوچر‘‘نےکہاکہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم میں دو روزہ اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اسلامی جمہوریہ اس تنظیم کو مزید مضبوط اورمؤثر بنانے میں اہم کردارادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اسلامی جمہوریہ ایران اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران اورچین کے درمیان گیس پائپ لائن میں ہندوستان بھی شرکت کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ایران سے چین تک کوئی گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان طے پاتا ہے تو اس وقت ہندوستان اس پروجیکٹ میں شرکت کرسکتا ہے۔
ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے کے بعد عالمی سطح پر امریکہ کے الگ تھلگ پڑنے کے بارے میں انہوں نے کہاکہ امریکہ اب ایک واحد سوپر پاؤر نہیں ہے چین اورروس جیسی طاقتیں عالمی طاقت کے طورپر اُبھر رہی ہیں۔
امریکی بالادستی کا مقابلہ کرنے کیلئے متبادل بین الاقوامی بینکنگ سسٹم پر تاکید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی تجارت میں ڈالر کی جگہ چینی کرنسی کے استعمال پر زیادہ سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے مالیاتی اوربینکنگ نظام پر کسی ایک ملک کا کنٹرول ناقابل قبول ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۲