نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ٹرمپ نفسیاتی بیماری کا شکار ہے

دوشنبه, ۱۱ ژوئن ۲۰۱۸، ۰۳:۱۲ ب.ظ


امریکی سرمایہ دار:

 نیوزنور11جون/ایک امریکی سرمایہ دارنے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خودپسندی کی ذہنی نفسیاتی بیماری نرسیسیزم کا شکار ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی مشہور سرمایہ دار’’ جورج سروس‘‘ نے واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے  انٹرویو میں موجودہ امریکی صدر کی پالیسیوں کی شدید انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے موجودہ خراب حالات کا مکمل ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو غلط کام ہونا تھا وہ ہو چکا ہے اور ٹرمپ امریکہ کا صدر بن گیا ہے۔

 87 سالہ امریکہ سرمایہ دار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دنیا کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کہ خطرہ جتنا بڑا ہوتا ہے اورخطرہ جتنا زیادہ ہو میں اتنا ہی اپنے آپ کو اس کے مقابلے لیے تیار پاتا ہوں اورمؤثر انداز میں اس موضوع کے بارے میں بات کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے چونکہ ممکن ہے میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جائے اور پھر اس کو میرے ہی خلاف استعمال کیا جائے۔

موصوف سرمایہ دار نے 2016ء کے انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی فرضی دنیا میں ہوں۔

 جورج سروس  نے مزیدصدر ٹرمپ کو نارسیسٹ کا لقب دیتے ہوئےکہا کہ ٹرمپ خودپسند ہے اور وہ اپنے آپ کو سب سے بڑھ کر سمجھتا  ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی