شام پر مغرب کی ظالمانہ پابندیاں اس ملک کی عوام پر جنگ مسلط کرنے کے مترادف ہیں
سینئر جرمن قانون ساز:
نیوز نور11 جون/جرمنی کے ایک سینئر قانون ساز کے مطابق امریکہ اوریورپی یونین نے عرب جمہوریہ شام پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے اس ملکی عوام کے خلاف جنگ چھیڑدی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’کرسچن بلیکس‘‘نےکہاکہ امریکہ اوریورپی یونین نے عرب جمہوریہ شام پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرکے اس ملکی عوام کے خلاف جنگ چھیڑدی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان ظالمانہ پابندیوں کے باعث شامی عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانا انتہائی دشوار ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے ادویات اورطبی آلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شامی عوام ان ظالمانہ پابندیوں کی بینٹ چڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے عرب جمہوریہ شام پر ظالمانہ پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کردی ہے جبکہ مذکورہ یونین کی طرف سے اس ملک میں جاری تنازعے کو حل کرنے کیلئے کوئی فعال کردار ادا نہیں کیا جارہا ۔
انہوں نے شام پر مغربی کی ظالمانہ پابندیوں کو فوری طورپر اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس ملک کی تعمیر نو میں دمشق حکومت کی مالی امداد کرنے کی تاکید کی ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۱۱