نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما:

 نیوزنور11جون/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہاہے کہ مسلمانوں کے باہمی انتشار نے اسرائیل کو جری بنادیا ہے اور فلسطین کے مظلوم عوام ان کی گولیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں اسرائیل کی نابودی تک فلسطین کے مظلوم عوام کو حمایت جاری رکھیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما ’’حجت الاسلام شیخ نیئرعباس مصطفوی ‘‘نےکہا کہ عالمی استکبار نت نئی سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان نفاق کے بیج بو رہا ہے جس دن مسلمان عالمی استکبار، امریکہ اور اس کے حواریوں سے جان چھڑائیں گے امن و استحکام اور خوشحالی ان کے قدم چومے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج کے پنجوں سے خود کو چھڑانے کیلئے عزم و ہمت اور حوصلے کی ضرورت ہے اگر مسلمان خدا پر بھروسہ کرکے ان کے سامنے کھڑے ہونگے ان کی تمام سازشیں دم توڑ لیں گی مگرافسوس بات کا ہے کہ آج مسلمان ہی مسلمان کا دشمن بنا ہوا ہے اور غیروں کے ہاتھوں کا کھلونا بنا ہوا ہے۔

موصوف رہنما نے کہا کہ مظلوم فلسطینی بچے،بوڑھے ،مرد و خواتین ظلم و بربریت کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور غاصب اسرائیل کے مظالم کو روکنے اور ان ظالم ہاتھوں کو کاٹنے کیلئے کوئی میدان میں نہیں جبکہ او آئی سی محض ایک قرارداد پر اکتفا کرکے اپنے اجلاس برخاست کررہی ہے جو کہ مسلمانوں کے کیلئے شرمناک عمل ہے۔

حجت الاسلام شیخ نیئرعباس نےمزید کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے اور اگر مسلمان متحد ہوگئے تو انشاء اللہ فلسطین غاصب صیہونیوں کے پنجوں سے آزاد ہوگا اور بیت المقدس پر اسلام کا پرچم لہرایا جائیگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی