عراقی رضاکارفورسز نے داعش کو شکست دے کر امریکہ کے ایک خطرناک پروجیکٹ کوناکام کیا ہے
تحریک نجبا کے سیکرٹری جنرل:
نیوز نور11 جون/عراقی اسلامی تحریک مقاومت النجبا کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کےساتھ کہ عراقی رضاکارفورسز نے ملک سے داعش کے خاتمے میں مثالی کردارادا کیا ہے کہا ہے کہ عراقی قوم کے دشمن امریکہ نے الامبار صوبے کے صحرا میں داعش کا ہیڈ کواٹر قائم کیا ہے جہاں سے وہ داعشی عناصر کو دیگر ممالک منتقل کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’اکرم القابی ‘‘نے اس بات کےساتھ کہ عراقی رضاکارفورسز نے ملک سے داعش کے خاتمے میں مثالی کردارادا کیا ہے کہا ہے کہ عراقی قوم کا دشمن امریکہ نے الامبار صوبے کے صحرا میں داعش کا ہیڈ کواٹر قائم کیا ہے جہاں سے وہ داعشی عناصر کو دیگر ممالک منتقل کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی رضاکارفورسز نے تکفیری دہشتگرد گروہ کو نابود کرکے عراق اورعلاقے کے خلاف امریکہ کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ کا ڈھونگ کرتا رہا جبکہ حقیقت میں وہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے ذریعے اپنے مقاصد کی حصولی چاہتا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے دہشتگردوں کے ذریعے عراق ،شام اورخطے کے دیگر اسٹریٹجک ممالک کے قدرتی وسائل کو ہڑپنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ علاقے سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ءہو۔
- ۱۸/۰۶/۱۱