فلسطین کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا
سابق ایرانی سفارتکار:
نیوز نور11 جون/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک سابق سفارتکار نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینیوں کے حق وطن واپسی کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن دنیا بھر میں یوم القدس کے موقعے پر فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیوں نے اس حق کو بحال کیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’حسین شیخ الاسلام ‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں کہاکہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینیوں کے حق وطن واپسی کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن فلسطینیوں کی مسلسل ریلیوں نے اس حق کو بحال کیا ہے ۔
انہوں نے فلسطینی کاز کو سبوتاژ کرنے کی دشمنوں کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کے قراردینے کے فیصلے کے خود امریکہ واسرائیل کیلئے تباہ کن نتائج برآمد ہونگے۔
انہوں نے اس بات کےساتھ کہ فلسطین کی حمایت میں یوم القدس کے موقعے پر دنیا بھر میں آٹھ سو شہروں میں ریلیوں کے انعقاد نے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو بحال کیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ اورامریکہ مسئلہ فلسطین سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اُمت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔