مسلمانوں کے درمیان عدم اتحاد صرف اورصرف دشمنان اسلام کے مفاد میں ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوز نور11 جون/لبنان کے ایک ممتاز ومعروف اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں دشمنوں کی طرف سےمسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کے اسٹریٹجی دائرے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ مہر عبدالرزاق‘‘نےکہاکہ اسلامی ممالک میں دشمنوں کی طرف سےمسلم اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوششوں کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کے اسٹریٹجی دائرے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے درمیان عدم اتحاد صرف اورصرف دشمنان اسلام کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ ہے کہ وہ اس بابرکت مہینے میں اتحاد ویکجہتی کی رسی تھام کر دشمنان اسلام کے خلاف متحد ہو۔
انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام کا مقصد اُمت مسلمہ میں انتشار اورمذہبی وسیاسی اختلافات ایجاد کرکے مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی مقاومتی محاذ کہ جسکے خلاف امریکہ اورصیہونی رژیم کی سازشوں کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں دشمنوں کی ناپاک حرکتوں اورسازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اسلامی مقاومتی محور کو اُمت مسلمہ کے وقار اورعظمت وسربلندی کی ضمانت قراردیتے ہوئے لبنان میں 06 مئی کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی بنا پر جلد ازجلد ایک قومی اتحاد حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
- ۱۸/۰۶/۱۱