امریکہ نے ایران کی طرف آنکھ اُٹھا کربھی دیکھا تو اس کا حشر ویت نام جیسا ہوگا
سیاسی مسائل کے پاکستانی تجزیہ کار:
نیوز نور11 جون/سیاسی مسائل کے ایک پاکستانی تجزیہ کار وسینئر رکن پارلیمنٹ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو ان کی ایک اسٹریٹجی غلطی قراردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سابق فوجی جنرل ’’عبدالقیوم‘‘نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کو ان کی ایک اسٹریٹجی غلطی قراردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ امریکہ نے پہلے ایران جوہری معاہدے پر دستخط کئے اوربعد میں بنا کسی جواز کے اسے نکلنے کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہاکہ اگر عالمی معاہدوں کے تئیں امریکہ کا یہی رویہ رہتا ہے پھر دنیا کی کوئی بھی حکومت کیسے امریکہ پر اعتماد کرتی ہے؟
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے دستبردار ہونے کے اعلان کے علاوہ انہوں نے پیرس ماحولیاتی معاہدے کو چھوڑنے کا بھی اعلان کیاتھا ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ تنازعات کو دعوت دے رہے ہیں جوکہ ایک انتہائی خطرناک پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر امریکی اسلامی جمہوریہ ایران کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو میں وثوق کےساتھ کہتا ہوں کہ امریکیوں کا حشر یہاں بھی ویت نام جیسا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم عالم امن واستحکام کے حامی ہیں اور ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے پابند ہیں پھر ہمیں بین الاقوامی قوانین کا پابند رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین اپنی طرف سے جوہری معاہدے کو برقراررکھنے اورامریکہ کو اس میں دوبارہ شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ روس ،چین اور دنیا بھر کی حریت پسند عوام کو امریکہ کی جارحانہ پالیسی جس کا مقصد آزاد وخودمختار ریاستوں کو ڈرانا اوردھمکانا ہے کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کی اسلامی جمہوریہ ایران مکمل پاسداری کررہا ہے اس کے باوجود ٹرمپ نے اس تاریخی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرکے دنیاوی امن کو ایک بار پھر خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ اسرائیل کےساتھ شیطانی گٹھ بندن مضبوط کرکے اسلامی ممالک کو تباہ وبرباد کرنا چاہتا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۱۱