نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی یونیورسٹی کے معروف اُستاد:

نیوز نور11 جون/برطانوی یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد کے مطابق  سعودی وہابی رژیم امریکہ ،برطانیہ اورفرانس کے فراہم کردہ جدید ہتھیاروں سے اپنے ہمسایہ ملک یمن  کی عوام کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  برطانیہ کی کوینٹری یونیورسٹی کے پروفیسر ’’کینتھ فیرو‘‘نےکہاکہ سعودی وہابی رژیم امریکہ ،برطانیہ اورفرانس کے فراہم کردہ جدید ہتھیاروں سے اپنے ہمسایہ ملک یمن  کی عوام کے خلاف بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغرب میں ایسی متعدد تحریکیں سرگرم ہیں  جو سعودی عرب کی وہابی رژیم کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کیلئے امریکہ ،برطانیہ اورفرانس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ ،فرانس اوربرطانیہ کے فراہم کردہ ہتھیار یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی بنیادی وجہ ہے یہ ممالک سعودیہ کو ہتھیار فراہم نہ کرتے پھر آج اس ملک کی صورتحال  مختلف ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی  رژیم نے گذشتہ تین سالوں سے ہزاروں یمنی بچوں وخواتین کا بہیمانہ قتل عام کیا ہے اس لئے  فرانس ،برطانیہ اور امریکہ کو سعودی عرب کی اسلحہ جاتی حمایت کو روکنے کیلئے  ان ممالک کی عوام کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نےامریکہ کی حمایت سے نام نہاد عرب اتحاد قائم کرکے مارچ 2015ء سے علاقے کے سب سے غریب اوراسلامی ملک  یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ہزار  عام شہری شہید وزخمی اورلاکھوں بے گھر ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوکر رہ گئی تاہم یمن کی فوج اورعوام کی استقامت  کی وجہ سے سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کو ابھی  اپنے مقاصد کی حصول میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی