نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ہندوستانی  وزارت جہازرانی :

نیوز نور09 مئی/بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر ایرانی بندرگاہ چابہار میں ترقیاتی منصوبے کا آغاز کرے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے وزارت جہازرانی کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایران جوہری معاہدے سے امریکی علٰیحدگی کے باوجود چابہار کو فروغ دینے کے منصوبے پر کام کا آغاز کرے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے چابہار میں ترقیاتی منصوبے پر باضابطہ طور پر کام کا آغاز کیا جائے گا اس حوالے سے بھارت ایران کی جہازرانی اور سمندری امور کی کمپنی کاوہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت نے چابہار بندرگاہ کو 18 ماہ کے لئے لیز پر لیا ہے اور وہ اس دوران چابہار کے انتظامات کو چلانے کی ذمہ داری ایک بھارتی کمپنی کے حوالے کرنے کا خواہاں ہے۔

بھارت کی پورٹس اتھارٹیکے ڈپٹی چیئرمین گوپال کرشنا نے کہا کہ چابہار کو عبوری طور پر آپریشنل کرنے کے لئے آمادہ ہیں اور اس عمل کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا آپریشنل کنٹرول بھارت کے سپرد کردیا ہے مذکورہ معاہدے پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ بھارت کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔

اس معاہدے کے تحت بھارت کو اٹھارہ مہینوں کے لیے بندرگاہ کے پہلے فیز کا آپریشنل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی