نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سینئر پاکستانی تجزیہ کار:

نیوز نور09 جون/پاکستان کے ایک سینئر تجزیہ کار نے حکومت اسلام آباد سے امریکہ کی جنگ حامی پالیسیوں سے خود کو دور رکھنے اورایران جیسے ہمسایہ ممالک کےساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی تاکید کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق موخر پاکستانی اخبار ڈیلی ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں ’’ایم علی بلوچ‘‘نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو  امریکی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں  جاری تشدد، عرب ممالک میں  جاری بحران روس اورایران کے درمیان تعلقات میں کشیدگی  اورجوہری معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے  عالمی امن واستحکام خطرے میں پڑ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد چین ،روس اوریورپی ممالک فریق کے طورپراس معاہدے میں بنے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چین کےساتھ ایران کے تعلقات بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ممکنہ طورپر  ایران پر امریکہ کی طرف سے دوبارہ پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد  بیجنگ تہران کےساتھ اپنے تجارتی اوراقتصادی تعلقات جاری رکھےگا ۔

انہوں نے کہاکہ روس جیسی عالمی طاقت بھی جامع مشترکہ ایکشن پلان کی برقراری کا حامی ہے ۔

واضح رہے کہ 08 مئی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کو الگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  اعلان کیاتھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ پر نئے سرے سے اقتصادی پابندی عائد کریں گے۔

ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہاکہ امریکہ کو اپنے فیصلے پر ایسی پشیمانی ہوگی جس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملےگی۔

ایرانی صدر نے کہاتھا کہ  ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدے کے خلاف ہے امریکہ ایران جوہری معاہدے کے تئیں کبھی مخلص نہیں تھا  امریکہ نے  ایک بار پھر وعدہ خلاف کی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی