سعودی اوراسکے اتحادی یمن میں بدترین نسل کشی کررہے ہیں
امریکی صحافی:
نیوز نور09جون/امریکہ کی ایک معروف صحافی نے سعودی عرب کے جنگی اتحاد کے ہاتھوں یمنی عوام کے بہیمانہ قتل عام کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودیہ اس کے عرب ومغربی اتحادی اس غریب عرب ملک میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’رینڈی نورڈ‘‘نےسعودی عرب کے جنگی اتحاد کے ہاتھوں یمنی عوام کے بہیمانہ قتل عام کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعودیہ اس کے عرب ومغربی اتحادی اس غریب عرب ملک میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادیوں نے یمنی عوام پر اتنے مظالم ڈھائے ہیں جنہیں لفظوں میں بیان کرناممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے وحشیانہ قتل عام پر میڈیا نے بھی دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے کیونکہ اس میڈیا پر سعودی حکام شہزادوں اوراشرافیہ کا کنٹرول ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر ہم واشنگٹن پوسٹ، رائٹرس یا فوکس چینل پر یمن جنگ سے متعلق کوئی مضمون پڑھتے ہیں امکان ہے کہ زیادہ تر معلومات مذکورہ میڈیا نے سعودی ذرائع ابلاغ حکام یا عسکری اراکین سے حاصل کی ۔
انہوں نے کہاکہ رشوت کےذریعے اقوام متحدہ کی آزادانہ تحقیقات کو روکنے اورآئی سی سی میں خود الزامات سے بچانا آل سعود کی تاریخ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے جنگی اتحاد جسے امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل اورفرانس کی حمایت حاصل ہے جان بوجھ کر شہری تنصیبات کو نشانہ بنارہے ہیں گھر ،کھیت ،فیکٹریاں ،اسکول، گیس اسٹیشن ،سرکاری عمارتیں ،بازار ان کا ہدف رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسا دکھائی دہے رہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی اتحاد کا مقصد زیادہ سے زیادہ عام شہریوں کا قتل عام کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی عوام اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ سعودی جنگی اتحاد یمن کی ثقافت اور تاریخی ورثے کو مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ ،اسرائیل کی سرپرستی میں سعودی جنگی اتحاد کے ذریعے یمنی عوام پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں بدترین نسل کشی ہے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔