نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


جنرل سلامی:

نیوز نور09 جون/سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے یوم القدس کے موقع پر اسرائیل کیلئے پیغام دیا ہے کہ ناجائز ریاست کی نابودی کیلئے اسلامی مقاومتی تحریکوں کے کم سے کم ایک لاکھ میزائل ھمہ وقت تیار ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر’’ جنرل حسین سلامی ‘‘نے حرم رضوی میں یوم قدس کی عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے، اسلامی مزاحمتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

جنرل حسین  سلامی نے کہاکہ حرم رضوی کہ اسرائیل پر خو ف ہراس طاری ہوگیا ہے اسلامی مقاومتی تنظیمیں ایک لاکھ میزائل سےاسرائیل کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کی تمام مشکلات کا اصلی سبب اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت ہے اور فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ اور مجرمانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ فلسطینی بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت صرف فلسطینیوں کے لئے خطرہ نہیں بلکہ وہ پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کی جغرافیائی پوزیشن کو توسیع دینا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ اور بعض یورپی ممالک اسرائیل کی حمایت جاری ر کھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور بعض عرب ممالک کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ خیانت کار عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی