نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


خطیب جمعہ تہران:

نیوز نور09 جون/تہران کے خطیب جمعہ نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو عالم اسلام کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی میزائل توانائی اور میزائلوں کی رینج میں مسلسل اضافہ کرتا رہے گا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ سید احمد خاتمی ‘‘نے کہاکہ امریکہ اور صیہونی حکومت عالم اسلام کے مشترکہ دشمن ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن مسئلہ فلسطین کو طاق نسیاں میں ڈالنے یا اسے ایک عرب مسئلے میں تبدیل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے لیکن اسرائیل آج ایسی ذلت سے دوچار ہو گیا کہ صہیونی حکومت کا وزیر اعظم بوکھلاہٹ کے عالم میں دنیا کے مختلف ملکوں کے پھیرے لگا رہا ہے۔

 تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس صرف اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ خطے کی رجعت پسند حکومت کے بھی خلاف ہے جنہوں نے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر مشتمل ناپاک مثلث قائم کر رکھا ہے۔

 انہوں  نے کہا کہ آج خطے کی رجعت پسند حکومتیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے دوڑ لگا رہی ہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ خود ان کے سقوط کی صورت میں برآمد ہو گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ولایت فقیہ کے اصول، اسرائیل سے نفرت اور ملک کی میزائل طاقت کو قومی اتحاد کے تین بنیادی عناصر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ میزائل طاقت، علاقائی اثرورسوخ اور ایٹمی سرگرمیاں ایران کی طاقت کے تین عناصر ہیں تاہم ایٹمی سرگرمیاں پرامن ہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات ہمیں ایٹمی ٹیکنالوجی کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی