مقاومت نے القدس مخالف ہر سازش کو ناکام بنایا ہے
فلسطینی سیاستدان:
نیوز نور09جون/فلسطین کے ایک معروف سیاستدان نے کہا ہے کہ فلسطین اورمقبوضہ یروشلم القدس کے خلاف دشمنوں کی ہرسازش کو مقاومت کے ذریعے ناکام بنادیا جائےگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ عبدال آل‘‘نےکہاکہ فلسطین اورمقبوضہ یروشلم القدس کے خلاف دشمنوں کی ہرسازش کو مقاومت کے ذریعے ناکام بنادیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ یروشلم القدس نہ صرف مذہبی اعتبار سے مسلمانوں کا مقدس شہر ہے بلکہ مسلمانوں کی ثقافت اورتاریخ کی علامت ہے۔
انہوں نے صیہونی رژیم اورعربوں کے درمیان گٹھ جوڑ ،ٹرمپ کا اعلان قدس جیسے اشتعال انگیز فیصلہ اور فلسطین اسرائیل تنازعے پر امریکہ کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ قدس کے خلاف اسطرح کے تمام شیطانی منصوبے ہر گز کامیاب نہیں ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ سازشوں اورشیطانی منصوبوں کے باوجود مقاومت روزانہ کی بنیاد پر مضبوط ہورہی ہے۔
غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے ملین مارچ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ غزہ کی عوام نے امریکہ ،اسرائیل اوررجعتی عرب حکومتوں کے مقابل نئی مساوات قائم کی ہیں۔