مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ / امریکی اورصیہونی دشمنوں کو شکست دینے کیلئے عالم اسلام میں اتحاد درکار ہے
شامی تجزیہ کار:
نیوز نور09 جون/شام کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے اس بات کےساتھ کہ مقاومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم صرف اورصرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’نژہ انظور‘‘نے اس بات کےساتھ کہ مقاومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم صرف اورصرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی اورصیہونی دشمنوں کو شکست دینے کیلئے عالم اسلام میں اتحاد درکار ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مقاومت کی حمایت میں کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینیوں اوردیگر مظلوم اقوام کا سب سے بڑاحامی ہے جس نے صیہونی اورامریکیوں کو ہر محاذ پر شکست دی ہے۔
انہوں نے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ تعلقات بحال کرنے پر علاقائی رجعتی حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ امریکی عربی اورصیہونی عربی اتحاد کا مقصد مقاومتی محور کو کمزو رکرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج یمن ،لیبیا ،عراق اورشام امریکی صیہونی سازشوں کے شکار ہیں اس لئے امت مسلمہ کو دشمنوں کی ناپاک سازشوں اورمنصوبوں سے آگاہ رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ کی قیادت میں ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی عالمی صیہونیت اورشیطان بزرگ امریکہ کیلئے ایک ذبردست دھچکا تھا۔