عالمی قوانین کے مطابق ایران سے تعاون جاری رکھیں گے
چین:
نیوزنور09جون/چین نے کہا ہے کہ وہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی قوانین کے مطابق مشترکہ اقتصادی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق چینی دفترخارجہ کی ترجمان ''ہواچھن اینگ'' نے کہاکہ وہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی قوانین کے مطابق مشترکہ اقتصادی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران سے مغربی کمپینیوں کے ممکنہ انخلاء کے حوالے سے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے اور اب بھی جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران مخالف کسی بھی طرح کی یکطرفہ پابندیوں اور دباؤ کا مخالف ہے۔
انہوں نے ایران اور چین کے درمیان قریبی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک بین الاقوامی قواین کے مطابق باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین متعدد بار جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف اور واضح کارکردگی کی حمایت میں اپنے موقف کا اعلان کرچکا ہے۔
عالی بود