نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران چین تعلقات مثالی ہیں

جمعه, ۸ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۲:۳۲ ب.ظ


چینی اقتصادی ماہر:

 نیوزنور08جون/چین کے ایک اقتصادی ماہر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے آئندہ دورہ بیجنگ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ویانگ زوق‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی کے آئندہ دورہ بیجنگ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے آئندہ دورہ بیجنگ سے دونوں  ممالک کے درمیان تمام شعبوں خا صکر  مالیات،سیاست،ثقافت اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکی صدر ٹرمپ تہران پر نئی پابندیاں عائد کرکے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ڈاکٹر حسن روحانی کا بیجنگ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

موصوف ماہر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم کا اگر چہ غیر مستقل رکن ہے تاہم یہ تنظیم اسلامی جمہوریہ ایران اور تنظیم کے رکن کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی کا پلیٹ فارم ثابت ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ اسلامی جمہوریہ ایران تیل اور گیس جیسے قدرتی وسائل سے مالا  مال ہے جو چین سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کو گیس اور پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرتا ہے اسلئے میرا ماننا ہے کہ ایران چین میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے میں حکومت بیجنگ کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے شمار مواقعے ہیں اور آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ڈاکٹر حسن روحانی کی شرکت سے تہران بیجنگ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی