یمنی قوم فلسطین کی ہر محاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے
تحریک انصاراللہ کے سربراہ:
نیوزنور08جون/ یمنی مقاومتی اور انقلابی تحریک کے سربراہ نے کہاہے کہ یمن فلسطین کے مظلوم عوام کی ہرمحاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے حتی کہ محاذ جنگ میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کو بھی تیار ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمنی انقلابی تحریک کے سربراہ ’’محمد علی الحوثی ‘‘نےکہا کہ یمن فلسطین کے مظلوم عوام کی ہرمحاذ پر مدد کرنے کو تیار ہے حتی کہ محاذ جنگ میں اسرائیل کے خلاف لڑنے کو بھی تیار ہے۔
انہوں نے فلسطینی نہتے مسلمانوں پر جاری اسرائیل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن فلسطینی مظلوموں کی ہر سطح پر مدد کرنے کو تیار ہے یہاں تک کہ اسرائیل کے خلاف محاذ جنگ میں جانے کو بھی تیار ہے۔
واضح رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں اوراس تحریک کے دوران اب تک 121 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۰۸