آل خلیفہ حکومت آیت اللہ عیسی قاسم کی ناگفتہ بہہ صورتحال کی ذمہ دار ہے
ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کے مشیر:
نیوزنور08جون/اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے کہا ہے کہ بحرینی حکومت آیت اللہ عیسی قاسم کی صحت کی خراب صورتحال کی ذمہ د ار ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر’’ حسین امیر عبداللہیان‘‘نے کہا کہ بحرینی حکومت آیت اللہ عیسی قاسم کی صحت کی خراب صورتحال کی ذمہ د ار ہے۔
عبداللہیان نے کہا کہ بحرینی عوام کے روحانی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صحت کافی خراب ہے اور برحنی حکومت انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے میں خلل ایجاد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام اور حکومت کے درمیان تناؤ میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔
موصوف مشیر نے کہا کہ آیت اللہ عیسی قاسم کا گھر محاصرے میں ہے اور انہیں طبی امداد سے محروم کررکھا ہے جو بحرینی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
- ۱۸/۰۶/۰۸