نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن:

 نیوزنور08جون/حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن نےفلسطین کے بارے میں اُمت مسلمہ کی اہم اور تاریخی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اُمت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے رکن ’’حسن حب اللہ‘‘ نے فلسطین کے بارے میں اُمت مسلمہ کی اہم اور تاریخی ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اُمت مسلمہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے دنیا بھر میں عالمی یوم قدس کے موقع پر ریلیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ جاوید بنادیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یوم قدس کے موقع پر پوری دنیا فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے کیونکہ حضرت امام خمینی ؒ نے یوم قدس کے ذریعہ پوری دنیا کو فلسطین کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔

حسن حب اللہ نے ایران ، حضرت امام خمینی ؒ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے فلسطین کی حمایت کے بارے میں کہا کہ حضرت امام خمینیؒ کی انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے بھی فلسطین پر گہری توجہ تھی اور اسی وجہ سے فلسطینی کی حمایت اور امداد رسانی میں ان کامؤقف مضبوط اورمستحکم تھا۔

موصوف رکن نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی بھی حضرت امام خمینی ؒ کی راہ پر گامزن ہیں اور وہ آشکارا فلسطینیوں کی حمایت کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اسلامی، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر فلسطینی عوام کی مدد کررہا ہےاور اگر ایران کی طرح دوسرے اسلامی ممالک بھی کھل کر فلسطین کی حمایت کریں اور امریکہ و اسرائیل  کے ساتھ سفارتی ، اقتصادی اور سیاسی تعلقات ختم کردیں تو مسئلہ فلسطین بہت جلد حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک کے حکمراں مسئلہ فلسطین کے ساتھ آشکارا خیانت کررہے ہیں جن میں سعودی عرب کے حکمراں سر فہرست ہیں۔

حسن حب اللہ نے مزید بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اُمت مسلمہ کے درمیان اتحاد کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کے باہمی تعاون کے بغیر بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی ممکن نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی