نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی صدر:

 نیوزنور08جون/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عوام کو یوم قدس کی عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی ایرانی مسلمانوں سمیت تمام مسلمانوں کی آرزو ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ’’حسن روحانی ‘‘نے عوام کو یوم قدس کی عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی ایرانی مسلمانوں سمیت تمام مسلمانوں کی آرزو ہے۔

انہوں نے یوم قدس کو حضرت امام خمینی ؒ کی عظیم  یادگار قراردیتے ہوئے کہا  کہ ایرانی عوام حضرت امام خمینی ؒ کی آواز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی لبیک کہتے ہوئے یوم قدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے۔

موصوف صدر  نے کہا کہ اس سال مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو ستر سال ہو گئے ہیں اور فلسطینی عوام پر اسرائیل کی بربریت اور جارحیت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لہذآ اس سال کی ریلیوں میں عوام گذشتہ سالوں کی نسبت بھر پور شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم اقوام کی حمایت ہمارے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کا حصہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب آوارہ وطن  فلسطینی عوام اپنے گھروں میں آباد ہوں گے اور غاصب صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

 صدر روحانی نے مزید کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ایران سمیت تمام مسلمانوں کی تمنا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی