عالمی یوم القدس فلسطینیوں کیلئے مشعل راہ ہے
فلسطینی پیپلز لبریشن فرنٹ کے سنیئر رہنما :
نیوزنور08جون/فلسطینی پیپلز لبریشن فرنٹ کے سنیئر رہنما نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس غزہ میں واپسی ملین مارچ میں شریک فلسطینیوں کے لئے مشعل راہ ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آزادی فلسطین کی پیپلز لیبریشن فرنٹ کے سیاسی آفس کے رکن ’’کاید الغول‘‘نےکہا کہ فلسطینی عوام آج امریکہ اور صہیونی سازشوں کے باوجود قابض فورسز کو شکست دینے کے قریب ہے۔
انہوں نے غزہ میں قابض صہیونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واپسی ملین مارچ کا مقصد مقاومتی عمل کو مضبوط بنانا ہے جبکہ عالمی یوم القدس سے جسے حضرت امام خمینی ؒ نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ سے منسوب کیا سےاس تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔
فلسطینی رہنما نے کہاکہ بدقسمتی سے آج بعض عرب حکمران فلسطین اور تحریک آزادی کے خلاف غداری کررہے ہیں کیونکہ یہ حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ آج عرب حکمران خطے میں ایران اور علاقائی ممالک کے خلاف امریکی اور صہیونی منصوبوں کی تکمیل میں تعاون کررہے ہیں۔