نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی قانون ساز:          

نیوز نور07جون/شام کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ یروشلم القدس کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی پارلیمنٹ میں صوبہ حلب کے نمائندے ’’محمد فواز‘‘نےکہاکہ یروشلم القدس کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسئلہ فلسطین کو زندہ اور  علاقائی امن واستحکام کو برقراررکھنے میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کوصیہونی چنگل سے آزاد کرانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔

انہوں نے اسلامی جمہور یہ ایران اورشام  کو علاقے میں  اسلامی مقاومت  کی ریڈ کی ہڈی قراردیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک سمیت اسلامی مقاومتی تحریکیں حماس ،حزب اللہ اوراسلامی جہاد کا قدس کے حوالے سے یکساں نظریہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک صیہونی رژیم کی دہشتگردی کے خلاف  جنگ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اورمقبوضہ فلسطین کی آزادی ایران اورشام کے بغیر ناممکن ہے۔

انہوں نے شام میں امریکہ ،فرانس اورترکی کی قابض  افواج کے مستقبل کے بارے میں کہاکہ شامی صدر بارہا اعلان کرچکے ہیں کہ دمشق کی اجازت کے بغیر کسی بھی ملک کی  فوج کو جارح فورس تصور کیاجائےگا اوران کےساتھ وہی سلوک کیاجائےگا جو مغرب اورسعودی عرب کے دہشتگردوں کےساتھ کیاگیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی