نیتن یاہو کا تماشا مضحکہ خیز تھا
سابق سی آئی اے تجزیہ کار:
نیوزنور04 مئی/ایک سابق سی آئی اے تجزیہ کار نے ایران مخالف صہیونی وزیراعظم کے حالیہ دعووں پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہاہے کہ نیتن یاہو کا تماشا مضحکہ خیز تھا جسے ہم برسوں سے دیکھتے آرہے ہیں اور ان اس تماشے سے ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق روسی مہڈیا کے ساتھ گوفتگو میں ‘‘ملون گوڈمین’’ نے ایران مخالف صہیونی وزیراعظم کے حالیہ دعووں پر رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کا تماشا مضحکہ خیز تھا جسے ہم برسوں سے دیکھتے آرہے ہیں اور ان اس تماشے سے ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف اپنے پروپیگنڈہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے کچھ ایسی تصاویر، سی ڈیز اور کاغذ کو دکھاکر دعوی کیا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے اپنے سینکڑوں ایٹمی وارہیڈز اور گوداموں کی جانب اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو تیز کیا ہے۔
ایک اور امریکی تجزیہ کا اور سی آئی اے کے سابق سربراہ نے صہیونی وزیراعظم کے حالیہ تماشے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے متعلق یہ اطلاع اب ایک پرانی خبر بن چکی ہے۔
یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نے نام نہاد 'خفیہ ایٹمی فائلیں' افشا کی ہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی