حزب اللہ شام میں نہ ہوتی تو لبنان پر داعش کا قبضہ ہوتا
لبنانی اسپیکر:
نیوزنور07جون/لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کے جوان شام میں موجود نہ ہوتے تو آج لبنان میں داعش کے دہشتگردوں کا راج ہوتا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر’’نبیہ بری‘‘نے کہا کہ اگر حزب اللہ کے جوان شام میں موجود نہ ہوتے تو آج لبنان میں داعش کے دہشتگردوں کا راج ہوتا۔
انہوں نے شام سے ایران اور حزب اللہ کے پیچھے ہٹنے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہاں سے ایران اور حزب اللہ کا انخلاء ممکن نہیں۔
لبنانی اسپیکر نے کہا کہ شام کی مکمل آزادی اور ملک میں مضبوط اتحاد کی صورت میں ایران اور حزب اللہ واپس جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی حکومت کی باضابطہ درخواست پر وہاں موجود ہے جبکہ روس بھی دمشق کی اجازت سے شام میں موجود ہے۔
نبیہ بیری نے مزید کہا کہ ایران اور لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ شامی حکومت کی درخواست پر دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعاون کرنے کے مقصد سے شام میں موجود ہیں جبکہ دوسری جانب ناجائز صہیونی ریاست کو ایران اور حزب اللہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے تشویش ہے۔
- ۱۸/۰۶/۰۷