نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے

پنجشنبه, ۷ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۵۱ ق.ظ


حسین شیخ الاسلام :        

نیوز نور07جون/عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر نے اس بات کےساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین پر سازشی مذاکرات  اور ٹرمپ کی نام نہادصدی کی ڈیل  کا مخالف ہے کہا ہے کہ مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’حسین شیخ الاسلام ‘‘نے اس بات کےساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین پر سازشی مذاکرات  اور ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل  کا مخالف ہے کہا کہ مقاومت فلسطین کو آزاد کرانے کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکی کانگریس نے 1996ء میں امریکی سفارتخانے کو القدس یروشلم منتقل کرنے کی منظوری دی اورآج صیہونی نواز مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ٹرمپ نے اس بل کو لاگو کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ  مظلوم فلسطینی قوم دہائیوں سے اسرائیل اورامریکہ کے انسانیت سوز جرائم کاشکار ہیں اس کے باوجود یہ مظلوم قوم ان دونوں شیطانی طاقتوں کے خلاف پوری استقامت کےساتھ ڈٹی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یوم نکبہ کہ  جس دن لاکھوں فلسطینیوں کو صیہونیوں کے ہاتھوں بے گھر کردیاگیا کی سالگرہ پر امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اقدام تمام عربوں اورمسلمانوں کی توہین ہے۔

انہوں نے کہاکہ قدس شریف کی آزادی کیلئے تمام مسلمانوں کو فلسطین سے متعلق امام خمینیؒ  کی اسٹریٹجی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ فلسطین کی عوام اپنے حقوق کے دفاع کی جنگ لڑھ رہی ہے  اوراس راستے پر فلسطین کی غیور قوم کسی بھی قسم کا  کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امام خمینیؒ نے ایرانی قوم سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے یہ فتوا جاری کیاکہ جمعتہ الوداع یوم القدس یوم رسول اللہ (ص)اوریوم اسلام ہے جو اس دن کو نہیں مناتا ہے وہ استعار (امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل ) کی خدمت کرتا ہے اسی طرح دیگر مقامات پر بھی امام کے فرامین  اورفتووں میں اس بات کی اہمیت کو اسطرح اُجاگر کیاگیا ہے کہ جمعتہ الوداع یوم القدس حق اورباطل کے درمیان علحیٰدگی  کا دن ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی