نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی امور کے ہندوستانی ماہر:

نیوز نور07جون/بین الاقوامی امور کے ایک ہندوستانی ماہر نے امام خمینیؒ کی قیادت میں ایران میں عظیم اسلامی انقلاب کی کامیابی کے  علاقے پر اثرات کے بارے میں کہاکہ بانی اسلامی انقلاب نے امام خمینیؒ نے مشرق وسطیٰ میں  سیاست کی نئی تعریف پیش کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’اخلاق عثمانی‘‘نے امام خمینیؒ کی قیادت میں ایران میں عظیم اسلامی انقلاب کی کامیابی کے  علاقے پر اثرات کے بارے میں کہاکہ بانی اسلامی انقلاب نے امام خمینیؒ نے مشرق وسطیٰ میں  سیاست کی نئی تعریف پیش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ ایسے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں  پہلا جمہوریہ نظام قائم کیا جس کی جڑیں ہر دن گذرنے کےساتھ  مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی نظام قائم کرکےآیت اللہ روح اللہ خمینیؒ نے ثابت کردیا کہ مسلمان جمہوریہ نظام کے تحت ممالک کو چلاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ نے مسلمانوں کے خلاف صیہونی رژیم اور وہابیوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے اس لئے صیہونی اوروہابی  اسلامی جمہوریہ ایران کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔

ایران کے خلاف سعودی عرب اورصیہونی رژیم کے درمیان تعاون کے بارے میں انہوں نے کہاکہ  جس وقت سے بن سلمان نے ولی عہد کا عہدہ سنبھالا ہے انہوں نے اسرائیل کےساتھ تعلقات مضبوط کئے ہیں۔

انہوں نے عثمانیوں اوربرطانیوں کی شکست کے بعد یہودی اورسعودی کا گٹھ بندن تشکیل پایا لیکن  انہوں نے عوام کو ہمیشہ اس گٹھ بندن سے پوشیدہ رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا جانتی ہے کہ سعودی عرب اوراسرائیل ایک ہی سکے کےد ورخ ہیں سعودی عرب  نہ صرف شام وعراق بلکہ پوری مسلم دنیا کو  تباہ کرنے کیلئے حیوان صفت تکفیری دہشتگردوں کو مالی واسلحہ جاتی حمایت کرتا ہے ۔

خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  اسلامی جمہوریہ کا یہ مطالبہ کہ  امریکہ کا خطے سے انخلاء علاقے کے امن واستحکام کی ضمانت ہے بالکل بجا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی پالیسی علاقائی ممالک اورمسلمانوں کے درمیان  اتحاد ویکجہتی قائم کرنے پر مبنی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی