امریکہ نے شام کے شہر الرقہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا
ایمنسٹی انٹرنیشنل:

نیوزنور07 جون/ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں قائم اتحاد نے شام کے شہر الرقہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں امریکہ اور اس کے اتحاد کی شام میں بے جا مداخلت اورانسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں قائم اتحاد نے شام کے شہر الرقہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ امریکہ نے شام کے شہر الرقہ میں 4 جگہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 112 افراد سے تحقیقات اور زمینی حقائق کے بعد پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے الرقہ شہر میں 42 جگہ بمباری کی اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۰۷