نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے

پنجشنبه, ۷ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۲۱ ق.ظ


آئی اے ای اے کے سربراہ:

 نیوزنور07 جون/ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر پوری طرح سے عمل کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل ’’یوکیا آمانو‘‘ نے بورڈ آف گورنرز کے نام اپنی رپورٹ میں ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پرپوری طرح سے عمل کیا ہے۔

انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایڈیشنل پروٹوکال کے مطابق آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے ایران میں ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرتے وقت جہاں چاہا اور جب چاہا ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کیا اور انہیں کسی طرح کی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان جگہوں اور تنصیبات تک معائنہ کاروں کی رسائی میں ایران کے بروقت تعاون سے الحاقی پروٹوکول کو آسان بنانے اور اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی درخواست پر آئی اے ای اے ایٹمی معاہدے پر ایران کی جانب سے عمل درآمد پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد آئی اے ای اے کا پہلا بورڈ اجلاس پیر کو ویانا میں شروع ہوا آئی اے ای اے نے اس سے پہلے بھی اپنی گیارہ رپورٹوں میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر عمل کیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی