نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


افغان امور کے پاکستانی ماہر:

نیوزنور04 مئی/ افغان امور کے ایک  پاکستانی ماہر نے امریکی مداخلت کے خاتمے اور علاقے سے اس کی بے دخلی کو خطے میں امن و استحکا م کے قیام کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وسطی ایشیا کے حوالے سے امریکہ کا بڑا منصوبہ ہے وہ نام نہاد جمہوریت کے قیام کے بہانے روس، چین اور اسلامی  جمہوریہ  ایران کے اثر ورسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کررہاہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا کے ساتھ انٹرویومیں  افغان امور کے   پاکستانی ماہر ‘‘اختر شاہ’’ نے امریکی مداخلت کے خاتمے اور علاقے سے اس کی بے دخلی کو خطے میں امن و استحکا م کے قیام کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ  وسطی ایشیا کے حوالے سے امریکہ کا بڑا منصوبہ ہے وہ نام نہاد جمہوریت کے قیام کے بہانے روس، چین اور اسلامی  جمہوریہ  ایران کے اثر ورسوخ کو محدود کرنے کی کوشش کررہاہے۔

انہوں نے کہاکہ میرایہ  ماننا ہے کہ امرکہ افغانستان سے سے اتنی جلدی جانے والا نہیں ہے کیونکہ اس کی اہم وجہ روس،چین اور ایران جیسی علاقائی طاقتیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کا کا سالانہ  فوجی بجٹ 700عرب ڈالر کاہے  اور اس میں سے وہ ہر سال 20عرب  ڈالر افغانستان میں اپنی فوج پر خرچ کرتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد واشنگٹن کےلئے ایک بڑی تشویش ہے اور اس لئے سول سوسائٹی ٹرمپ انتظامیہ پر دباؤ ڈالکر اسے افغانستان سے انخلاءکرنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں ایران کے سابق وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نےایک بیان میں کہاکہ اگر امریکی حکام دنیامیں امن و استحکام کے خواہاں ہیں تو اس کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ دیگرملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں خطے سے باہر نکل جائیں اور انتہا پسند اور انسان دشمن گروہوں کی تقویت کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے  کہا کہ امریکہ خطے میں پوری شدت کے ساتھ ایرانو فوبیا پھیلانے کی کوشش کرتا چلا آیا ہے تاکہ خطے کے ممالک اسی میں الجھے رہیں اور امریکی ہتھیار فروخت ہوتے رہیں ۔

انہوں نے کہاکہ امریکی حکام یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ خطےکے ملکوں کی سیاسی بقا کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ امریکی عزائم کی پیروی کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی