سعودی جنگی اتحاد یمن میں شکست سے دوچار ہے
مصری تجزیہ کار:
نیوزنور07 جون/مصر کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے اس بات کےساتھ کہ سعودی جنگی اتحاد یمن میں شکست سے دوچار ہے کہا ہے کہ یمن کی تاریخ میں کوئی بھی جارح ملک اس ملک پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’محمد حجازی‘‘نے اس بات کےساتھ کہ سعودی جنگی اتحاد یمن میں شکست سے دوچار ہے کہا ہے کہ یمن کی تاریخ میں کوئی بھی جارح ملک اس ملک پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمن ہمیشہ سے ایک ایسا قبائلی ملک رہا ہے اور یہاں کے قبائل ہمیشہ اپنی روایات اور رواجوں کی پیروی کرتے رہے ہیں اس لئے وہ اپنے ملک کے دفاع میں ہر وقت آمادہ ہیں اس لئے سعودی عرب کا اس ملک میں کامیاب ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی قبائل بعض اختلافات کے باوجود وہ اپنے ملک میں اغیار کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمن کی تاریخ کااگر مشاہدہ کیا جائے ہم دیکھتے ہیں کہ یمنی عوام نے ہمیشہ جارحین کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نےسعودی جارحین کے خلاف یمنی عوام، حکومت اورفوج کی مقاومت کو قابل قدر قراردیتے ہوئے کہاکہ سعودی جنگی اتحاد کو گذشتہ تین سالوں سے یمن کے ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے اوریقینی طورپر بہت جلد اس جنگی اتحاد کو یمن چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم کی تحقیقات کرکے سعودی حکام پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔
- ۱۸/۰۶/۰۷