سعودی رژیم مغربی ایشیا کی بدترین ڈکٹیٹر حکومت ہے
اسٹیفن لینڈ مین:
نیوزنور07 جون/عالمی امور کے ایک امریکی ماہر نے علاقے خاص کر شام ،لبنان اورایران کے حوالے سے سعودی عرب کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی رژیم مغربی ایشیا کی بدترین ڈکٹیٹر حکومت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’اسٹیفن لینڈ مین‘‘نے علاقے خاص کر شام ،لبنان اورایران کے حوالے سے سعودی عرب کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی رژیم مغربی ایشیا کی بدترین ڈکٹیٹر حکومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام کے قتل عام میں امریکہ اورسعودی عرب برابر کے شریک ہیں دونوں ممالک مقاومتی محور کے اس اہم جز کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں ابھی بھی مصروف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورامریکہ شام میں تکفیری گروہوں کہ جو تقریباً اب مقاومتی فورسز کے ہاتھوں نابود ہونے کے قریب ہیں مالی واسلحہ جاتی حمایت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان ممالک کے علاوہ غاصب صیہونی رژیم ،ترکی اورقطر نے بھی شام میں تکفیری دہشتگردوں کو مسلح کرکے لاکھوں شامیوں کا قتل عام کروایا ہے۔
انہوں نے سعودی وہابی رژیم کو مغربی ایشیا میں امریکہ کی وار مشین قراردیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ، لبنان اورشام جو اسلامی دنیا کے اہم ترین ممالک ہیں کے خلاف سعودیہ کی سازشیں قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے اُمید ہے کہ اس فیصلے کے باوجود یہ معاہدہ باقی رہنے والا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۰۷