نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف عراقی تجزیہ کار:

نیوزنور07 جون/عراق کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ یوم القدس  فلسطینی قوم سے یکجہتی  اورغاصب صیہونی رژیم اوراسکے حامیوں سے بیزاری کا دن ہے عالمی یوم القدس تاریخ میں ایک ایسا سنگ میل ہے  جس نے فلسطینیوں کے اندر نئی اُمید پیدا کردی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’فراج السعادی‘‘نے یوم القدس  فلسطینی قوم سے یکجہتی  اورغاصب صیہونی رژیم اوراسکے حامیوں سے بیزاری کا دن ہے امام خمینیؒ نے مارہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا اعلان کرکے فلسطینی کاز کو زندہ رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ کی طرف سے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کےنام سے منسوخ کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  یوم القدس نے غاصب اسرائیل کے وجود پر سوالیہ نشان لگادیا اورمسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کیلئے زندہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ  مسلمان جس طرح آج القدس کے دفاع میں کھڑے ہیں امام خمینیؒ کے نظریات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نےایرانی اسلامی انقلاب کے بارے میں کہاکہ ایک طویل جدوجہد کے بعد امام خمینیؒ کی قیادت میں ایرانی عوام نے  امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت کا وجود ہمیشہ کیلئے ختم کردیا  اورایران  نہ صرف ایک علاقائی بلکہ ایک عالمی طاقت کے طورپر اُبھر آیا۔

انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو قدس کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنی ہوگی او رحزب اللہ کی حمایت کرنی چاہئے جو اسرائیلی بربریت کا جراءت سے مقابلہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی یوم القدس تاریخ میں ایک ایسا سنگ میل ہے  جس نے فلسطینیوں کے اندر نئی اُمید پیدا کردی۔

انہوں نے فلسطین اوربیت المقدس کو عالمی اسلام کی ثقافتی تاریخ کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہاکہ بیت المقدس کو کوئی بھی طاقت مسلمانوں سے الگ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ قدس کی اسلامی نقطہ نظر سے بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کا پہلا قبلہ رہا ہے اورمسجد الحرام اورمسجد نبوی کے بعد یہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی