القدس کی آزادی تک صیہونی رژیم اورامریکہ کے خلاف جدوجہد جاری رہےگی
افغان قانون ساز:
نیوز ر05 جون/افغانستان کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ القدس کی مکمل آزادی تک امریکہ اورصیہونی رژیم کے خلاف مقاومت جاری رہےگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کابل میں منعقدہ فلسطین کی حمایت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ’’عبدالرحمان رحمانی‘‘نے کہاکہ القدس کی مکمل آزادی تک امریکہ اورصیہونی رژیم کے خلاف مقاومت جاری رہےگی۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان ،فلسطین ،شام ،عراق ،یمن کے مسائل خودان ممالک کے مسائل نہیں بلکہ عالم اسلام کے مسائل ہیں اسلئے ہمیں متحد ہوکر قابضین و جارحین کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
القدس کے خلاف امریکہ کے حالیہ اشتعال انگیز اقدام کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اگر قدس پر دشمنوں کے غاصبانہ قبضے پر مسلمان خاموش رہتے ہیں پھر اسی طرح کی سازشیں مسجد الحرام کے خلاف رچی جائیں گی۔
افغانستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ افغانستان میں امن وخوشحالی کا ضامن نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اس وقت افغانستان میں مختلف دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرکے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۰۵