اسلامی نظام اورایران کے دشمن بے بسی کا شکار ہیں
امام خامنہ ای:
نیوزنور05جون/رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ دشمنوں کے رویے کو دیکھ کر یہ بات نظر آتی ہے کہ دشمن بے بس اور ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ’’حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کی 29ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں کے رویے کو دیکھ کر یہ بات نظر آتی ہے کہ دشمن بے بس اور ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
آپ نے فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کی سازشیں اس کی طاقت کی نشانی نہیں بلکہ وہ ہماری ترقی سے خوفزدہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی ترقی، بالادستی اور ناقابل تسخیر طاقت کو دیکھ کر دشمن غم و غصے اور پریشانی کا شکار ہے۔
امام خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ امام خمینی ؒ اکثر اہداف پایہ تکمیل تک پہنچ گئے اور اللہ کے فضل سے وطن عزیز ایران کی طاقت میں آئے روز اضافہ ہوگا جس سے دشمن پریشان ہے۔
واضح ر ہے کہ بانی انقلاب کی 20ویں برسی کی مناسبت سے تہران میں واقع امام خمینی ؒ کے روضے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں اعلیٰ ایرانی عہدے داروں کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
- ۱۸/۰۶/۰۵