نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


معروف برطانوی تجزیہ کار:

نیوزنور04 مئی/ایک معروف برطانوی تجزیہ کا ر نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے نئے مشیر جان بولٹن کے اس بیان کہ شمالی کوریا کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے لیبیا کی مثال ان کے پیش نظر ہےاور امریکہ اس بات کا ثبوت چاہتا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے تمام ایٹمی ہتھیار ترک کرنے کا ایک تزویراتی فیصلہ کر لیا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  پیونگ یانگ کے خلاف  جس نام نہاد منصوبے کے استعمال  کی  بات کررہاہے وہ یقینی طور  کامیاب رہنے والا نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ‘‘ایڈم گیری ’’ نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے نئے مشیر جان بولٹن کے اس بیان کہ شمالی کوریا کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لئے لیبیا کی مثال ان کے پیش نظر ہےاور امریکہ اس بات کا ثبوت چاہتا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے تمام ایٹمی ہتھیار ترک کرنے کا ایک تزویراتی فیصلہ کر لیا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ  پیونگ یانگ کے خلاف  جس نام نہاد منصوبے کے استعمال  کی  بات کررہاہے وہ یقینی طور  کامیاب رہنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے کبھی شمالی کوریا پر اس نام نہاد ماڈل کو لاگو کرنے کی کوشش کی پھر  یہ ایک خطرناک جنگ کا باعث بنے گا۔

انہو نے کہا کہ شمالی کوریاکے خلاف  امریکہ کا یہ منصوبہ ہرگز کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ یہ  ملک لیبیا سے بلکل مختلف ہے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل  بولٹن نے فاکس نیوز سنڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس بات کا ثبوت چاہتا ہ، کہ شمالی کوریا نے اپنے تمام ایٹمی ہتھیار ترک کرنے کا ایک تزویراتی فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ صدر ٹرمپ ایک تاریخی سمجھوتے کے امکان پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ بھی ہو۔

انہوں نے شمالی کوریا کے لئے اس ضرورت پر زور دیا کہ پہلے عالمی برادری کی جانب سے عائد پابندیوں کے دوران ہی جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے لئے یہ بات بہت اہم ہو سکتی ہے،کہ لیبیا کی مثال کو مدنظر رکھا جائے اور مکمل بین الاقوامی تصدیق کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام سے متعلقہ ہر پہلو سے پردہ اٹھایا جائے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی