نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسلامی بیداری کے عالمی فورم کے اسٹریٹیجک اینڈ ریسرج سینٹر کے سربراہ :

نیوزنور05جون/اسلامی بیداری کے عالمی فورم کے اسٹریٹیجک اینڈ ریسرج سینٹر کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی کامیابی  کوپورے عالم اسلام کی عزت و وقار کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ جارحین کےمقابلے میں بہترین راہ استقامت ہی ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کے عالمی فورم کے اسٹریٹیجک اینڈ ریسرج سینٹر کے سربراہ’’ حسین اکبری ‘‘نے تہران میں فلسطین کی حمایت سے متعلق منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطین کے حالات سامنے نہ ہوتے تو مسلمانوں کے خلاف عالمی استکبار کے جرائم کبھی بے نقاب نہ ہوتے اور اگر ایران کا اسلامی انقلاب نہ ہوتا تو صیہونیوں کی ساری اُمنگیں پوری ہو جاتیں اور فلسطین کا کوئی وجود ہی باقی نہ رہتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ماضی کی پوزیشن میں بالکل نہیں ہیں اور وہ علاقے میں حاصل اپنی حمایت کھو چکے ہیں اسلئے فلسطینی قوم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کھوکھلی غاصب صیہونی حکومت اور ظالم امریکہ کے مقابلے میں بہترین راہ استقامت ہی ہے۔

اسلامی بیداری کے عالمی فورم کے اسٹریٹیجک اینڈ ریسرج سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ استکباری محاذ جانتا ہے کہ اگر وہ استقامت کو خطرے سے دوچار کرتا ہے تو اسے منھ توڑ جواب ملے گا اس لئے کہ استقامت اس وقت ایک ایسی طاقت بن چکی ہے کہ صیہونی حکومت اگر کوئی معمولی سی بھی غلطی کرتی ہے تو وہ ہمیشہ کے لئے پچھتائے گی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندےناصر ابو شریف نے کہا کہ غاصب صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور یقینی طور پر فلسطینی شہدا ءکا خون صیہونی حکومت کے مقابلے میں سرانجام رنگ لائے گا۔

انہوں نےکہا کہ فلسطین کی مقاومتی قوتیں صیہونی حکومت کے مقابلے میں مکمل صف آرا ہیں اور خدا کے فضل و کرم سے غاصب صیہونی حکومت کا زوال بہت قریب ہے۔

موصوف نمائندے نے کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ بعض عرب ملکوں کے رہنما غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں اور اس ناجائز حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ناصر ابو شریف نے مزیدکہا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا عرب لیگ سے کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے مذاکرات بھی لاحاصل ہیں اور موجودہ صورت حال میں صرف استقامت و مقاومت ہی ہے جو غاصب صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح ر ہے کہ فلسطین کی حمایت میں یہ ایک روزہ کانفرنس اتوار کی رات تہران میں مقدس دفاع سے منسوب میوزیم میں مختلف سیاسی شخصیات کی شرکت سے منعقد ہوئی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی