نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عرب تجزیہ کار:

نیوز نور05 مئی/ایک معروف عربی تجزیہ کار نے امام خمینیؒ کو عرب واسلامی دنیا کی ایک بے نظیر شخصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا انقلاب انسانی تاریخ کا ایک عظیم انقلاب ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’فہمی حمیدی‘‘نےامام خمینیؒ کو عرب واسلامی دنیا کی ایک بے نظیر شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا انقلاب انسانی تاریخ کا ایک عظیم انقلاب ہے۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ  ایک عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد اورعوام کی حمایت سے  ایران میں حقیقی اسلامی نظام قائم کیا۔

انہوں نے کہاکہ  امام خمینیؒ اتحاد ویکجہتی کے علمبردار تھے اورانہوں نے ہمیں  اسلامی تعلیمات کے ذریعے جہالت ،گمرائی اورظلم وجبر سے مقابلہ کرنے کا درس دیا ہے۔

مصری تجزیہ کار نے کہاکہ عرب اورعالم اسلام میں  امام خمینیؒ جیسی عظیم شخصیت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ امام کی قیادت میں  ایرانی عوام اسلامی انقلاب کی کامیابی کے طاقتور پَر تھے۔

انہوں نے کہاکہ حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کا  عظیم انقلاب پوری  دنیا خاص کر عرب قوموں کیلئے ایک ماڈل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں جب عرب حکومتیں صیہونی رژیم اورمغرب کے تلوے چاٹ رہے تھے  امام خمینیؒ نے  نہ صرف صیہونیوں اورامریکیوں سے آزاد کیا  بلکہ تہران میں  صیہونی سفارتخانے کو فلسطینی سفارتخانے میں تبدیل کیا۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین آج امام خمینیؒ  کی کاوشوں سے ہی زندہ ہے۔ 

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی