شامی فوج نہ صرف اپنی عوام بلکہ یورپی عوام کی سیکورٹی کی ضامن ہے
بیلجم کے معروف تجزیہ کار:
نیوز نور05 جون/بیلجم کے ایک معروف تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شامی فوج دہشتگردی کی لعنت سے نہ صرف اپنی عوام بلکہ تمام یورپی ممالک کی عوام کی دفاع کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حربی وان‘‘نےکہاکہ شامی فوج دہشتگردی کی لعنت سے نہ صرف اپنی عوام بلکہ تمام یورپی ممالک کی عوام کی دفاع کررہی ہے۔
انہوں نے دمشق کے تئیں امریکہ ،برطانیہ ،فرانس اورترکی کے مؤقف کو تباہ کن قراردیتے ہوئے کہاکہ شامی فوج جو ملک کی ارضی سالمیت وخودمختاری کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں نے یورپی ممالک کو دہشتگردی کی لعنت سے تحفظ فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی وفود کے حالیہ دورہ شام کا مقصد ماہ اپریل میں امریکہ ،فرانس اوربرطانیہ کی طرف سے اس ملک پر ننگی جارحیت کے بعد شامی،حکومت،عوام اورفوج سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپ کے اکثر سیاستدان دنیا بھر میں امریکہ کی جارحانہ وسامراجی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے علاقائی ومغربی اتحادی شام کے خلاف اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم مجھے اُمید ہے کہ شام اپنا دفاع کرنے میں ہر وقت کامیاب ہوگا تاہم شامی فوج ،عوام اورحکومت ملک کے دفاع میں ہر وقت آمادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام سے متعلق میڈیا کا کردار شرمناک رہا ہے شامی جنگ کے آغاز سے ہی ہمارا ماننا تھا کہ شام کو غیر مستحکم کیاگیا تو نہ صرف اس کا خمیازہ پورے علاقے بلکہ یورپ کو بھی اُٹھانا پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج ہر محاذ پرمغرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کو دھول چٹا رہی ہےلہذا وہ دن دور نہیں ہے جب شام کے تمام علاقوں میں پہلے کی طرح امن قائم ہوگا۔
- ۱۸/۰۶/۰۵