نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سینئر پاکستانی تجزیہ کار:

نیوز نور05جون/پاکستان کے ایک سینئر تجزیہ کار نے بانی ایران اسلامی انقلاب حضرت روح اللہ خمینیؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے سامراجی اورصیہونی فوج کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالحمید گل‘‘نےبانی ایران اسلامی انقلاب حضرت روح اللہ خمینیؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام نے ایران کو ایک اسلامی فلا وبہود ریاست میں  تبدیل کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ کی شخصیت  نہ صرف علاقائی عوام بلکہ پوری مسلم دنیا کو متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج دنیا بھر کی تمام مظلوم قومیں  جو سامراجی طاقتوں کے مظالم کے شکار ہیں  امام خمینیؒ کہ جنہوں نے  ہمیں آمریت ،ظلم وجبر خلاف آواز اُٹھاناسکھایا ہے کو یاد کرتی ہیں۔

تجزیہ کار نے کہاکہ امام خمینیؒ کی تحریک نہ صرف ایرانی قوم بلکہ دنیا بھر کے تمام مظلوموں کی حمایت میں تھی۔

پاکستانی تجزیہ نگار نے کہاکہ  مسلم دنیا میں اتحاد ویکجہتی قائم کرنے میں امام نے زبردست کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ کی طرز زندگی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کیلئے ایک انیسپریشن ہے جو کہ اصل میں اسلام کا پیغام ہے۔

موصوف پاکستانی تجزیہ نگار نے اس بات کےساتھ کہ امام خمینیؒ کی جدوجہد سے  ایران میں شاہ جیسے ظالم وجابر حکمران کا  خاتمہ ایک بڑی پیشرفت ہے  کہا کہ امام خمینیؒ نہ صرف ایک مذہبی یا سیاسی رہنما تھے بلکہ ایک عظیم عالم اورفلاسفر تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں  اپنی روز مرہ زندگی میں  امام خمینیؒ کی تعلیمات پر عمل کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بانی انقلاب اسلامی کے تعلیمات کی وجہ سے  ایران کا اسلامی انقلاب ہر دن گذرنے کےساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی