اسلامی انقلاب نے عالم اسلام کے خلاف صیہونیوں کے سوسالہ پروجیکٹ کو ناکام بنادیا
ملیشیائی تجزیہ کار:
نیوزنور04جون/ملیشیا کے ایک معروف تجزیہ نگار کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں پوری دنیا پر تقریباً سو سالوں سے چھائی خاموشی کو توڑا اوراسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک حقیقی نظریہ اختیار کیااور اس طریقے سے فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق میں ایک جان ڈال کر صیہونیوں کے سو سال سے تیار کئےجارہے منصوبے پر پانی پھیردیا ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ملیشیائی تجزیہ کار ’’سید حسین علی‘‘نے کہاکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں پوری دنیا پر تقریباً سو سالوں سے چھائی خاموشی کو توڑا اوراسلامی تعلیمات کی بنیاد پر ایک حقیقی نظریہ اختیار کیااور اس طریقے سے فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق میں ایک جان ڈال کر صیہونیوں کے سو سال سے تیار کئےجارہے منصوبے پر پانی پھیردیا ۔
انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کرکے صیہونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف سازشوں کو تحس نحس کردیا اسطرح رمضان کے آخری جمعہ کو ظلم اوربربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کی مثال قائم کردی جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں مل سکتی۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ فلسطین سے متعلق امام خمینیؒ کے نظریات کے باعث ہی آج نہ صرف پوری اُمت مسلمہ بلکہ غیر مسلمان بھی اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد میں یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ نے یوم القدس کا تعئن کرکے دنیا کے حریت،امن پسند وانسانیت پسند قوموں کو یہ پیغام دیا کہ وہ ظلم وجبر کے خلاف ڈٹ جائیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام اسلامی ممالک کیلئے ایک رول ماڈل ہے یہ دنیا کا ایسا واحد ملک ہے جو شیطان بزرگ امریکہ کے اثرورسوخ سے آزاد ہے۔
انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ کی تحریک سامراجیت کے خلاف ایک جدوجہد تھی ان کی تحریک نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی میں نئی جان پھونک دی۔
انہوں نے کہاکہ آیت اللہ روح اللہ خمینیؒ نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے میں بے مثال کردار ادا کیا ہےجبکہ آج کی بعض علاقائی رجعتی حکومتیں منجملہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کے بیج بونے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک خاص کریمن ،فلسطین ،عراق اورافغانستان پر امریکہ کی جارحیت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کو شیطان بزرگ قراردینے کا امام خمینی ؒ کافیصلہ درست تھا ۔