نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی مصنف:

نیوزنور04جون/امریکہ کے ایک مصنف نےصیہونی قابضین کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد پر بانی اسلامی انقلاب ایران کے نظریات کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین ایک مسلم ملک ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران اس کے مضبوط ترین اتحادیوں میں ایک ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’رابرٹ فن ٹینا‘‘نے قابضین کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد پر بانی اسلامی انقلاب ایران کے نظریات کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ایک مسلم ملک ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران اس کے مضبوط ترین اتحادیوں میں ایک ہے۔

انہوں نے کہاکہ  پوری فلسطینی قوم ایران کے اسلامی انقلاب کو اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ماڈل سمجھتے ہیں۔

 غزہ پٹی پر  فلسطینیوں کے گھر واپسی مظاہروں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ فلسطین میں حقیقی قیادت کے  فقدان کے باوجود فلسطینی قوم ظالم ،آمر اور خونخوار صیہونیوں کے خلاف اپنے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف فلسطین کی انقلابی جدوجہد کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے جاری حمایت مثالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج  امریکہ اوراسکے دیگر حواری  علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت اورعظمت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ اوراسکے اتحادی اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ ایک متحدہ اسلامی دنیا  غاصب صیہونی رژیم کے وجود کیلئےخطرہ ہے اس لئے وہ اسلامی ممالک میں اختلافات پیدا کرکے اسرائیل کو علاقے کے سب سے مضبوط طاقت  میں بدلنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس وجہ کی بنا پر  امریکہ غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم و جنگی جرائم کو  ہمیشہ نظر انداز کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران  ایک عظیم علاقائی طاقت کے طورپر اُبھر رہا ہے جبکہ  اسرائیل کیلئے عالمی حمایت میں کمی آرہی ہے امریکہ ان دونوں حالتوں  کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن دنیا بھر میں اس کے  اثرورسوخ کے روبہ زوال ہونے کے باعث اس کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں  نے کہاکہ  امریکہ نے شامی عوام پر بھی بے تحاشہ مظالم ڈھائے  تاہم وہ اس عرب ملک میں اپنے مقاصد کی حصولی میں پوری طرح ناکام ہوا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے  امریکہ ہمیشہ  دین مبین اسلام کو ایک پرتشدد دین کے طورپر پیش کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

 ٹرمپ انتظامیہ کے مسلم مخالف اقدام کے بارے میں کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے مسلم ریاستوں کے باشندوں کے  امریکی داخلے پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی لیکن اس مسئلے پر انہیں  خود امریکہ میں ہی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی