القدس کی آزادی وعدہ الہیٰ ہے/القدس عن قریب فلسطین کا ابدی دارالحکومت بنے گا
کویتی وزیر:
نیوزنور04جون/کویت کی ایک خاتون وزیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس جلد آزاد ہوگا اور آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا جس کے بعد عرب ایکشن کمیٹی کا اجلاس القدس ہی میں منعقد کیا جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کویت کی خاتون وزیر برائے محنت و سماجی بہبود’’ ھند الصبیح ‘‘نے کہا کہ انہیں قوی اُمید ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس جلد آزاد ہوگا القدس کی آزادی کے بعد عرب ایکشن کمیٹی کاا جلاس مقدس شہر میں منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ القدس کی آزادی کے حوالے سے مایوس نہیں بلکہ پراُمید ہیں۔
موصوفہ وزیر نے کہا کہ اگرچہ موجودہ حالات میں القدس کی آزادی کافی مشکل دکھائی دیتی ہے مگرعن قریب القدس نہ صرف آزاد ہوگا بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو باربار پامال کررہا ہے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور فلسطینی قوم کے اجتماعی حقوق غصب کیے ہوئے ہے۔
- ۱۸/۰۶/۰۴