ایرانی یلغار سےنیٹو اتحاد صیہونی قابض ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا
نیٹو کے سیکریٹری جنرل :
نیوزنور04جون/نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہاہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اتحاد صیہونی ریاست کی حفاظت نہیں کرے گااور نیٹو اتحاد قابض ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کی حفاظت کرے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل’’ اسٹولٹن برگ ‘‘نے کہاہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اتحاد صیہونی ریاست کی حفاظت نہیں کرے گااور نیٹو اتحاد قابض ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتا اور نہ ہی اس کی حفاظت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نیٹوکا رکن نہیں صرف پارٹنر ہےاور اگر تہران نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا تو اسرائیل کو اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی اور نیٹو کا اتحاد اس کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہاکہ مشرق وسطیٰ تنازعے کے حل کیلئے کوششوں میں نیٹو کو شامل نہیں کیا گیا ویسے بھی نیٹو قابض ملک کی کسی صورت میں حفاظت نہیں کرے گا۔