نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ منافقین کا سب سے بڑاحامی ہے

دوشنبه, ۴ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۳۴ ق.ظ


چینی جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ

نیوزنور04جون/چین میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی انقلاب ایران کے مخالف تنظیم اور باغی گروہ منافقین کا سب سے بڑا حامی رہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق چین میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ ’’علی اکبر عطاران‘‘ نے کہا کہ منافقین نے استکباری اور صیہونی طاقتوں کی مدد سے ایرانی عوام اور انقلاب کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی فوری کامیابی کے بعد منافقین نے اس عوامی اوراسلامی انقلاب کو ختم کرنے کے لئے بیرونی طاقتوں کی مدد سے بھرپور کوشش کی جو عوامی اسلامی بیداری کی وجہ سے وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے۔

موصوف سربراہ نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں بھی ان دہشتگرد اور اسلام دشمن تنظیموں کی کاروائیاں نہیں رکی بلکہ سینکڑوں انقلابی شخصیات کو انقلاب ایران کے ابتدائی ایام میں ہی شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ منافقین نے ایران میں ذلت آمیز شکست کے بعد عراق کا رُخ کیا اور عصر حاضر کے بدنام زمانہ صدام حسین کی حمایت میں اسلامی انقلاب کے خلاف مختلف جنگی محاذوں میں ایران مخالف لڑائیوں میں مصروف رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 17 ہزار ایرانی عوام منافقین کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی