امریکہ کو عراق مخالف پالیسیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑےگی
عصائب اہل الحق:
نیوزنور04جون/عراقی اسلامی تحریک مقاومت عصائب اہل الحق نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم پر امریکی کانگریس کی طرف سے دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے اقدام عراق کے داخلی معاملات میں امریکہ کی براہ راست مداخلت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں عصائب اہل الحق نے کہاکہ ان کی تنظیم پر امریکی کانگریس کی طرف سے دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کے اقدام عراق کے داخلی معاملات میں امریکہ کی براہ راست مداخلت ہے۔
بیان میں بغداد حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں امریکہ کے ناجائز قبضے کے خلاف سخت مؤقف اپنائے۔
بیان میں کہاگیا کہ امریکہ کو اپنی غیر منطقی اورجارحانہ پالیسیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اوریقینی طورپر امریکہ کے فیصلوں سے عالمی سطح پر اس کا اثرورسوخ مزید زوال کا شکار ہوجائےگا۔
بیان میں عراقی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے میں عراق کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنےپر اپنا احتجاج در کرائیں۔
- ۱۸/۰۶/۰۴