اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کے مظلوموں کی اُمید ہے
ممتاز لبنانی اہلسنت عالم دین :
نیوزنور04جون/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین اورعلمائے مقاومت لبنان کے سربراہ نے فلسطین ،عراق اورشام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم قوموں کی حمایت میں آواز اُٹھائی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’شیخ مہر حمود ‘‘نے بیروت میں امام خمینیؒ کی 29 ویں برسی کے موقعے پر ایک بیان میں فلسطین ،عراق اورشام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوم قوموں کی حمایت میں آواز اُٹھائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دشمنوں نے لبنان کو فرقہ وارا نہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی بارہا کوشش کی تاہم ہماری بیدار قوم نے دشمنوں کے ان خطرناک منصوبوں کو ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ غاصب صیہونی رژیم سے لبنانی قوم کے دفاع میں لبنان کی حمایت کی ہے۔
اسی موقعے پر لبنانی قانون ساز ایوب حمید نے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیل بیر ی کے بیان کو پڑھتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی برادری کو ہم آواز ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتکاری کامیاب اورمثالی رہی ہے 2015ء میں عالمی طاقتوں کو اپنے مطالبات منوا کر تہران نے ثابت کردیا کہ پرامن جوہری معاہدے سے استفادہ اس کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے غاصب صیہونی رژیم اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف ہمیشہ لبنانی قوم کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کے بدولت ہی لبنانی قوم ،فوج اورمقاومت غاصب صیہونی رژیم کو مختلف جنگوں میں دھول چٹانے میں کامیاب رہے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۰۴