نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اطالوی تجزیہ کار:

نیوزنور04جون/عالمی امور کے ایک اطالوی تجزیہ کارنے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو غیر معمولی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کے دیگر فریقین کو  مذکورہ معاہدے کی برقراری کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دینی چاہئے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ریکاڈو الکارو‘‘نے ایران جوہری معائدےسے امریکہ کے نکلنے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو غیر معمولی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تاریخی معاہدے کے دیگر فریقین کو  مذکورہ معاہدے کی برقراری کیلئے اپنی پوری طاقت جھونک دینی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ  کی انتظامیہ کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران پر بیجا  مطالبات کے ذریعے اقتصادی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے  لیکن  یورپ کی حمایت کے بغیر اس پالیسی کی کامیابی ناممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے جامع مشترکہ ایکشن پلان  کی برقراری کیلئے عزم ظاہر کیا ہے  تاہم یہ شبہ ہے کہ  وہ ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے اس وقت بہت زیادہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ اسلامی جمہوریہ ایران میں فعال یورپی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یورپی حکومتوں کے پاس محدود آپشنز ہیں کیونکہ  امریکی معیشت میں یورپی کمپنیوں کی بڑی حصہ داری ہے اوردنیا بھر میں ان کا اکثر تجارتی لین دین امریکی ڈالروں میں ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یورپی حکام کو سفارتکاری کے ذریعے امریکہ کو یہ پیغام دینے کی ضرورت ہے اگر اس نےاب اپنے اتحادیوں سے کشیدگی مول لینے کی کوشش کی پھر یقینی طورپر امریکہ اپنے قریبی اتحادیوں کو گھنؤادےگا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو اعلان کیا کہ ان کا ملک 2015 ء میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے  اورایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ادھر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے  امریکی صدر کے اعلان کے بعد کہاکہ وہ جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے  اوراس حوالے سے چین ،روس اوردیگر یورپی ممالک سے  مشاورت کریں گے۔

 انہوں نے کہاکہ ایران ٹرمپ کے جوہری معاہدے  سے نکلنے کے فیصلے کے جواب میں یورینیم کی لامحدود  افزودگی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی