اتحاد کی حصولی کیلئے مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی اورسماجی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
ترک تجزیہ کار:
نیوز نور 2جون / ایک معروف ترک تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد کے مقصد کی حصولی کیلئے مسلم ریاستوں کے درمیان اقتصادی اورسماجی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’رمضان برسا‘‘نےکہاکہ اسلامی اتحاد کے مقصد کے حصولی کیلئے مسلم ریاستوں کے درمیان اقتصادی اورسماجی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغربی ایشیا علاقے کو اس وقت بہت سے سنگین مسائل کا سامنا ہے جن کا واحد حل اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بعض علاقائی ممالک علاقے کے خلاف مغربی پروجیکٹ کی حمایت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک کو متحد ہوکر نسلی اورفرقہ وارانہ اختلافات سے بچنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض اسلامی ممالک مغرب کےساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ شام کے مسئلے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی میں اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن دونوں ممالک کے اقتصادی اورثقافتی تعلقات بہت ہی مضبوط ہیں۔
ترک تجزیہ نگار نے تجویز دی کہ دہشتگردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک پر مبنی اسلامی فوج تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔